صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے آئیسکو سمیت مختلف بجلی کمپنیوں میں پروگرام شروع، ماسٹر ٹرینر افسران کو تربیت دینگے

May 15, 2022

اسلام آباد(ناصرچشتی/ خصوصی نمائندہ) آئیسکو کے27لاکھ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے افسران کی تربیت جاری ہے۔ اس سلسلے میں پہلے ماسٹر ٹرینر تیار کئے گئے ہیںجو آج دیگر افسران کو اس حوالےلے سے تربیت دینگے۔ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے آئیسکو سمیت مختلف بجلی کمپنیوں میںپروگرام شروع کیاگیا ہے۔ صارفین کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے سب سے پہلے ایس ای او ایکسین کو تربیت دی گئی۔ یہ تربیت یافتہ افسران اپنے مختص کردہ صارفین کے پاس مکمل شناخت کے ساتھ جائیںگے اور ہفتے میںتین دن پیر، منگل اور بدھ کو صارفین سے ملیںگے۔ یہ افسران لوڈشیڈنگ میٹرز اور ان صارفین کی ٹرانسفارمر اور دیگر آلات کے حوالے سے شکایات کا اندراج کریںگے ۔ اس سلسلہ میںکسٹمرز کو سہولتیں فراہم کرنے کی مہم کی نگرانی کے لئے افسران تعینات کردئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد سرکل کے لئے جنرل منیجر میاںدلاور شاہ، راولپنڈی شہر کے لئے ایڈیشنل سی ای جعفر مرتضیٰ ،راولپنڈی کینٹ مظفر منظور، اٹک سرکل کے لئے نعیم جان، چکوال سرکل سید فاروق شاہ، جہلم سرکل اورنگزیب خان، رورل آل انچارج محمد اسلم خان ہونگے۔ یہ افسران روزانہ اپنی رپورٹ دیںگے۔ ادھر صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس آڑ میں کہیں ہم سے تما م معلومات اکٹھی نہ کر لی جائیں جبکہ بعض گروہ سادہ لوح صارفین کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں ۔