برطانیہ کے 103 فیسٹیولز کا جنسی تشدد پر کنٹرول کرنے کا عزم

May 16, 2022

لندن (پی اے) بوم ٹائون فیئر، بورڈ ماسٹرز اور ریڈنگ اور لیڈز سمیت برطانیہ کے مجموعی طور پر103 فیسٹیولز نے ایسوسی ایشن آف انڈیپنڈنٹ فیسٹیولز (اے آئی ایف) سےجنسی تشدد پر کنٹرول کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اے آئی ایف نے رواں سال جنسی تشدد کے مسئلے کی روک تھام کے معاملے کو دوبارہ اٹھایا ہے۔ پارک لائف، ایل ڈوراڈو، کینڈل کالنگ، لیٹی ٹیوڈ اور شمبالہ نے بھی اس مہم کا ساتھ دینے کااعلان کیا ہے، جو دراصل 2017میں شروع ہوئی تھی۔ فیسٹیولز نے حاضرین، پرفارمرز اور ورک فورس کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ فیسٹیولز اپنی پالیسیوں، طریقہ کار اور تربیت میں سانحہ سے بچ جانے والے کے کردار کی عکاسی کرے گی تاکہ اچھی پالیسیاں بنائی جاسکیں۔ اس کے تحت جنسی ہراسانی، حملے اور تشدد سے متعلق تمام الزامات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، اس کی تفتیش کی جائے گی اور فوری کارروائی کی جائے گی۔ چارٹر کے تحت رپورٹنگ اور شکایت کا ایک واضح اور مضبوط نظام قائم کیا جائے گا، جس میں واقعات کے جائے وقوعہ پر اور ایونٹ کے بعد رپورٹ کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا جائے گا۔ فیسٹیولز میں شریک ہونے والوں کیلئے متعلقہ ہیلتھگائیڈنس اور لوکل سروسز سے رابطوں کا طریقہ کار بھی بتایا جائے گا۔ اے آئی ایف کے ممبرشپ اور آپریشنز کے کوآرڈی نیٹر فوئب روڈویل نے بتایا کہ اصل سیفر اسپیس کمپین کے میوزک فیسٹیولز کے دوران مثبت اثرات سامنے آئے۔ انھوں نے کہا کہ فیسٹیول معاشرے کی جان ہوتے ہیں اور جنسی تشدد ہمارے معاشرے میں موجود ایک مسئلہ ہے،اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہمارا طریقہ کار اور اس مسئلے کو سمجھنے کی صلاحیت ہمیشہ بدلتی رہتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ہم سیفر اسپیش کمپین کو گاہے بگاہے چلاتے رہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر اس مہم میں شریک فیسٹیولز کی جانب سے فیسٹیول کے دوران میسیجنگ کی جاتی رہے گی۔ریپ کرائسس انگلینڈ اور ویلز کی کیلی بیناٹن نے کہا کہ فیسٹیول منعقد کرنے والوں کی جانبسے کئے جانے والے وعدوں سے خواتین اورلڑکیوں کیلئے ایونٹس کو محفوظ جگہ بنانے کے حوالے سے ہماری کوششوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اے آئی ایف کے منشور کے مطابق فیسٹیول میں جانے والوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ جنسی حملوں کے بارے میں اگر رپورٹ کریں تو انھیں نہ صرف سنا جائے بلکہ اس پر یقین بھی کیا جائے اور متعلقہ جگہ پر کام کرنے والوں کو ایسی تمام رپورٹ کو ہمدردی کے ساتھ ہینڈل کیا جائے۔ وہ یہ بھی جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ فیسٹیول میں جنسی حملوں اور بیہودہ رویئے کی روک تھام کیلئے موثر انتظام ہو۔