چیلسی: حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ظاہر

May 16, 2022

لندن (پی اے) چیلنسی پولیس نے ہفتہ کو کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ظاہر کر دی۔ سفوک سے تعلق رکھنے والی 41سالہ اولیویا ریلے ہفتہ کی صبح 6 بج کر 20 منٹ پر چیئنی واک چیلسی میں جائے وقوع پر پولیس کی طلبی پر مردہ پائی گئی۔ اس کے ساتھ اس کے تین گولڈ ریٹریورز کتے بھی زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہوچکے تھے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ ایک 26سالہ مشتبہ شخص کو ان ہلاکتوں پر خطرناک ڈرائیونگ کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت یہ خاتون اپنے کتوں کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھی، جب پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس فورس نے معلومات رکھنے یا ڈیش کیم فوٹیج رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس افسران سے رابطہ کریں۔