JKLF کی جانب سے 18مئی کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے مظاہرہ کا اعلان

May 16, 2022

لندن / لوٹن (شہزاد علی ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون 18 مئی بروز بدھ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائی اور ان کے خلاف بھارتی حکومت کی طرف سے دائر کالے قوانین کے تحت جھوٹے اور بے بنیاد مقدموں میں متوقع سزا کے خلاف مظاہرہ کر رہا ہے ۔اس سلسلہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے صدر تحسین گیلانی نے تمام قومی آزادی پسند تنظیموں اور ان کے قائدین سے رابطہ کر کے ان کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ مزید مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ برطانیہ زون کے صدر تحسین گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئر مین محمد یٰسین ملک پرکالے قوانین کے تحت دائر مقدمات کو فوری ختم کیا جائے۔ برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی اور برطانیہ میں تمام آزادی پسندوں کو مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ تحسین گیلانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے باشندے اپنی قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لندن مظاہرے بھرپور شرکت کریں گے۔