فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اپنی دوسری صدارتی مدت کا باضابطہ آغاز کردیا

May 16, 2022

پیرس (نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ہفتے کے روز اپنی دوسری میعاد کا باضابطہ آغاز کیا ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں صدر ایمانوئل میکرون کو مختلف چیلنجوں کا سامنا رہا ،دوسری مدت کے شروع ہوتے ہی ان کے سامنے آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا بڑا چیلنج موجود ہے، کیونکہ نئی حکومت کے بارے میں سسپنس برقرار ہے- اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد قائم کرلیا ہے جو مل کر انتخابات لڑ رہی ہیں، اگلے پانچ سال صدر ایمانوئل میکرون کے اقتدار میں فری ہینڈ کا دارومدار پارلیمنٹ میں اکثریت سے ہے ۔