سنی تحریک کاریاستی اداروں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

May 16, 2022

لاہور(خبرنگار)سنی تحریک کے زیر اہتمام ریاستی اداروں کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔مظاہرین کی قیادت سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ، علامہ رب نواز حقانی ، غلام محی الدین جلالی ، شیخ محمد نواز قادری، قاری ریا ض ہزاروی اور غلام قادر نقشبندی نے کی او کہا کہ میران شاہ سکیو رٹی اداروں پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اداروں پر تنقید سے باز نہ آئیں تو ان کے گھروں کا محاصرہ کریں گے ۔ سیاسی جماعتیں جمہوری اداروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش نہ کریں۔