سودی نظام ختم کرنے کیلئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے،زبیراحمدظہیر

May 16, 2022

لاہور(خبرنگار) علامہ زبیر احمد ظہیر نے اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر سودی نظام کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحر یک شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سودی نظام کا مکمل خاتمہ لازم ہوچکا ہے سودی نظام اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول ۖ سے جنگ ہے جو ملک میں تباہی اور بر دبادی لا رہی ہے جب تک ہم پاکستان کو سودی نظام سے پاک کر کے اسلامی معیشت کا طر یقہ نہیں اپناتے اس وقت تک ملک میں ترقی اور خوشحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ سودی نظام کے ہوتے ہوئے قرضوں کے عذاب اور مہنگائی سے نجات بھی ممکن نہیں ہوسکتی ۔