حکومت چولستان میں ریلیف سرگرمیاں شروع کرے،شکیل احمد

May 16, 2022

لاہور (خبرنگار) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے چولستان کی موجودہ صورتحال پر طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چولستان اور گردونواح کے علاقے اس وقت شدید گرمی اور خشک سالی کا شکار ہیں، حکومت فوری طور پر ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کرے۔