ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ کالونی کاٹیوب ویل 7ماہ سے خراب

May 16, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ 7 ماہ سے برٹ انسٹیٹیوٹ کالونی میں ٹیوب ویل چالو نہیں کرسکی ۔ ریلوے کالونی کے رہائشی گھر بار کے کام کاج اور پینے کےلئے پانی کی بوند بوند کو ترس گے ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ کالونی میں کے رہائشی اردگرد کی آبادیوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی منظوری کےلئے کیس چیف انجینئر کو ہیڈکوارٹرز بھجوادیا گیا ہوا ہے جیسے ہی چیف انجینئر سے منظوری ملے گی ٹیوب ویل چالو کرنے کےلئے کام شروع کردیا جائے گا اور جلد ہی ٹیوب ویل کا بور کرکے کالونی کے مکینوں کو پانی کی سپلائی جلد شروع ہو جائے گی۔