جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ہیٹ سٹروک کائونٹرز قائم

May 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی ہدایات پر شدید گرم موسم کے پیشِ نظر جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میںہیٹ سٹروک کائونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ تمام چیف ایگزیکٹو افسران ہیٹ سٹروک کاونٹرز پر ضروری ادویات کی ہمہ وقت وافر دستیابی و فراہمی یقینی بنائیں، عوامی مقامات پر ہیٹ سٹروک سے بچاؤ بارے آگاہی بینرز لگائے جائیں اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو مسلسل آگاہ رکھا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والوں کو بھرپور اور بلاامتیاز طبی امداد فراہم کی جائے اوراس حوالے سے کسی بھی شکایت اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔