شہری ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں‘ سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ

May 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے کہا ہےکہ دھوپ سے بچیں، پٹرولنگ اہلکاراورشہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے پانی کا زیادہ سےزیادہ استعمال کریں اوراحتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اہلکاراور شہری اپنی ڈیوٹی پر جاتے وقت احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں، سر کو مکمل طور پر ڈھانپ کر نکلیں وقتافوقتا کپڑے یا تولیے کو گیلا کر کے سرپررکھیں اپنے پاس نمکول ملے پانی کی بوتل ضرور رکھیں اور اس کا استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں،کسی بھی قسم کی ہیلپ کیلئے1124 پر کال کر کے مد لی جاسکتی ہے،موبائل ایجوکیشن یونٹ اس سلسلے میں طلبااورشہریوں میں آگاہی فراہم کر رہی ہے۔