نشترہسپتال کی لفٹیں خراب مریضوں کو مشکلات

May 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سمیت مختلف مقامات پر لگی لفٹیں خراب ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے،جس کی وجہ سے مریضوں کو ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ میں ٹیسٹ کیلئے لیجانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مختلف مقامات پر لگی لفٹیں بند ہیں۔