ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر حنیف چوہدری اورضمیر ہاشمی کے گھروں پر اعزازی تختیوں کی رونمائی

May 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ادبی شخصیات کی پذیرائی کے لئے ان کے گھروں کے باہر اعزازی تعارفی تختیوں کی تنصیب بظاہر ایک چھوٹی سی کاوش تھی لیکن ہمیں گمان نہیں تھا کہ اس کی اتنے بڑے پیمانے پر پذیرائی ہوگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں اپنی تعیناتی کے آخری روز نامور محقق ،صحافی اور پنجابی زبان کے ماہر ڈاکٹر حنیف چوہدری اور معروف مصور ضمیر ہاشمی کے گھروں پر اعزازی تختیوں کی رونمائی کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ملتان میں اپنی تعیناتی کا آخری دن ان نامور شخصیات کے ساتھ گزارا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔