باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمین کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او

May 16, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او عابد رضا بودلہ نے کہا ہے کہ باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمین کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، ریٹائر ہونے والے آفیسر ایف بی آر اور آر ٹی او کا اثاثہ ہیں اور ادارہ کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،ان کی بعد از ریٹائرمنٹ زندگی کے لئے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں وہ ان لینڈ ریونیو آفیسر شیخ سرفراز حسین اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب کا انعقاد یونین عہدیداروں کی جانب سے کیا گیا تھا ،چیف کمشنر نے ریٹائر ہونے والے افسروں کو شیلڈز بھی پیش کی ،اس موقع پر نوید اعوان ،ارشد خان ترین ،راؤ لیاقت علی نے ریٹائر ہونے والے افسروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ان لینڈ ریونیو آفیسرز اسامہ شوکت ، حسن شہزاد ، شمشاد علی ،ملک ممتاز احمد اور اشعر حسین کامران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔