پسند کے رشتے سے انکار پر لڑکی نے 4 منزلہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی، ٹانگیں، ایک ہاتھ اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

May 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں نوجوان لڑکی نے 4 منزلہ عمارت کی چھت سےچھلانگ لگادی جس کی وجہ سے لڑکی کی دونوں ٹانگیں، ایک ہاتھ اور کمر کے ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ،شدیدزخمی ہو نے والے لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین لڑکی کی پسند کے لڑکے کے رشتے کرنے سے انکار کر رہے تھے،جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا ۔