پاک امریکہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں، امریکی سینیٹر مرفی

May 16, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے کے حوالے سے امریکی سینیٹر کرس مرفی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں امید کرتا ہوں کہ گذشتہ برسوں کی طرح اگلے 75سالوں میں یہ تعلقات مزید بڑھیں گے امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے سینٹر مرفی کے حوصلہ افزا بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مرفی پاکستانی کے حقیقی دوست اور پاک امریکہ قریبی تعلقات کے وکیل ہیں،سینٹر مرفی نے درست کہا کہ پاک امریکہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں اور پائیدار ہیں ،معاشی عنصر کو محور بناتے ہوئے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گےامریکی سینٹ کے نزدیک پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاک امریکہ تعلقات کے 75سال مکمل ہونے پر پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کی جانب سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں ان پروگراموں میں پاک امریکہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، دونوں ملکوں کے مابین عوامی روابط کی عکاسی اور پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی پاکستان اور امریکہ میں خدمات کو اجاگر کرنا شامل ہے۔