خیرپور: وکیل ذیشان حیدر کی لاش گھر سے برآمد، گردن پر گولی کا نشان

May 16, 2022

خیرپور(بیورورپورٹ )خیرپور کے معروف وکیل ذیشان حیدر سیال کی لاش ان کے شہباز کالونی کے گھر سے ملی وکیل کی گردن پر گولی لگنے کا نشان تھا جبکہ پستول ان کی لاش کے قریب پڑا ہوا ملا ذرائع کے مطابق وکیل ذیشان حیدر نے بعض افراد سے سود پر قرضہ لیا تھا جس پر سود خوروں نے ان کو قرضہ واپس کرنے کے لیے تنگ کیا جس پر وہ کچھ عرصے سے پریشان تھا واقعے کے دن اپنے گھر میں اکیلا تھا بعد ازاں ان کے رشتے داروں نے گھر میں داخل ہونے کے بعد گھر کے اندر لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے شہباز کالونی پہنچ کر وکیل ذیشان حیدر کی لاش اٹھا کر سول اسپتال پہنچائی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس ذرائع کے مطابق وکیل ذیشان حیدر کے موت کی انکوائری کی جا رہی ہے انکوائری میں دیکھا جائے گا کہ ذیشان حیدر نے خودکشی کی یا ان کو قتل کیا گیا تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر واقعے کی انکوائری کی جائے گی۔