او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر تشویش ہے، دفتر خارجہ

May 16, 2022

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے نئی حد بندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی براہ راست خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی برادری اس طرح کی حد بندی مشقوں کے سنگین مضمرات کا فوری نوٹس لے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔