نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

May 16, 2022

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے معروف اداکار عدنان صدیقی نے لندن میں ملاقات کی ہے۔

عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بہت زبردست ملاقات ہوئی، اپنی فلم دم مستم کی پروموشن کے لیے ٹیم برطانیہ کے دورے پر ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا ہے فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، نواز شریف نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید اوپر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو اپنی فلم دم مستم دیکھنے کی دعوت بھی دی۔