فرانسیسی وزیراعظم مستعفی، الیزابت بورن کابینہ کی سربراہی کریں گی

May 17, 2022

پیرس (رضا چوہدری/اے ایف پی) فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹیکس نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم نے پیر کے روز ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ اپنا استعفیٰ صدر میکرون کو بھجوا چکے، ان کے مستعفی ہونے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے61سالہ وزیرمحنت الیبزابت بورن کو فرانس کا وزیراعظم نامزد کردیا ہے جو فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق 30 سالہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ الیزابتھ بورن کو نئی حکومت تشکیل دینے کا چارج دے دیا گیا ہے جو 1992 کے بعد کابینہ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوگی۔