مقبوضہ کشمیر، OIC کا بھارتی حلقہ بندیوں پر اظہار تشویش

May 17, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں ازسر نو انتخابی حلقہ بندیوں، خطے کی جغرافیائی تبدیلی اور کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں او آئی سی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون سمیت فورتھ جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ اس طرح کی حلقہ بندیوں کے ’گھمبیر نتائج‘ مرتب ہوسکتے ہیں جن کا فوری ادراک کیا جائے۔