سعودی GACA نے ترمیم شدہ حج پالیسی کا اعلان کردیا

May 17, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کچھ نئی ترامیم کے ساتھ حج پالیسی جاری کردی ہے۔ سب سے اہم بات جو پالیسی میں ہے اگر حج فلائٹ کریو یا تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر تاخیر ہوگی تو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ موسم اور نیچرل ڈیزاسٹر کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ مسافروں کا لگیج بیگ ایئرلائن اصول کے مطابق نہیں ہوگا تو اس کو فلائٹ میں نہیں لے جایا جائے گا۔ واپسی پر مسافروں کا سامان اسی فلائٹ پر لوڈ کرنا ضروری ہوگا جس سے حاجی واپس آرہا ہے۔ حاجی کے سامان پر ایئرلائن کا نام اور اس کا شناختی کارڈ چسپاں ہونا ضروری ہوگا ورنہ سامان لوٹ نہیں کیا جائے گا۔ 45برس سے کم عمر خاتون مسافر کے ہمراہ اس کے رشتہ دار کا ہونا لازمی ہوگا جس کا نام اس کے ویزا پر تحریر ہوگا۔ ویزا اور طبی سرٹیفکیٹ کی تصدیق امیگریشن کاؤنٹر پر آمد سے پہلے کرانا ہوگی۔ حج سیزن کے اختتام پر رہ جانے والا سامان روانہ نہیں کیا جائے گا۔