پیڈوفائلز کو سخت سزائیں دہنے کیلئے ججوں کو مزید اختیارات دیدیئے گئے

May 18, 2022

لندن (پی اے ) حکومت نے بچوں کو زیادتی سے محفوظ رکھنے کیلئے پیڈو فائلز کو سخت سزائیں دینے کیلئے ججوں کو مزید اختیارات دینے کااعلان کیاہے،سزائوں کا تعین کرنے والی کونسل کی گائیڈنس اس مہینے کے آخر سے نافذالعمل ہوں گی جن میں یہ وضاحت کی جائے گی کہ جنسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش پر بھی جہاں جنسی زیادتی نہ ہوئی ہو متعلقہ ملزم کو کس طرح سزا دی جاسکے گی۔ پولیس بعض اوقات بچوں کے ذریعہ پیڈوفائلز کے گروہ کو بے نقاب کرتی ہے لیکن ملزم یہ موقف اختیار کر کے انھوںنے کسی بچے کو نقصان نہیں پہنچایا سزا میں نرمی کامطالبہ کرتے ہیں ،اس قانون کی بہت عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔سزائوں کاتعین کرنے والی کونسل کی رکن جج روزا ڈین نے کہا کہ نئی گائیڈ لائنز سے عدالتوں کوقوانین کی زیادہ واضح تشریح مل جائے گی اور جج اور مجسٹریٹ بچوں کو نقصان پہنچانے کی نیت پر بھی خواہ جرم سر زد نہ ہوا سزا سناسکیں گے ۔ان قوانین کے تحت تمام ملزموں کوجوعام طورپر آن لائن آپریٹ کرتے ہیں سزائیں دی جاسکیں گی ،قانون نے کے تحت 12, سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر عمر قید دی جاسکے گی۔بچوں کو جنسی زیادتی کی ترغیب دینا اور انھیں اس عمل میں شامل کرنا بھی اس قانون کے دائرے میں آئے گا اور اس پر14 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی یکم جولائی سے بچوں کے ساتھ جنسی کمیونی کیشن پر بھی سزائوں کی گائیڈنس جاری کی جائے گی جس میں ملزمان کو 2 سال تک سزا دی جاسکے گی، بیرون ملک کئے گئے جرم کو انگلینڈ یا ویلز میں کئے گئے جرم سے زیادہ سنگین تصور کیاجائے گا ،سزائوں کاتعین کرنے والی کونسل کا کہنا ہے کہ سزائوں کا تعین جرم کی سنگینی کا جائزہ لینے کے بعد کیاجانا چاہئے ۔