اسلام آباد کی فراڈیہ خاتون کراچی سے گرفتار

May 18, 2022

فائل فوٹو

اسلام آباد میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کراچی سے گرفتار کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر فراڈ کیا، ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات پر مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے، ملزمان روحانی حساب کتاب بتا کر لوگوں کو جائیدادیں فروخت کرنے کا مشورہ دیتے۔

ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ایک شہری سے32 کروڑ مختلف طریقوں سے لیے گئے۔

ملزمان کے اشتہاری ہونے پر کوہسار پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارخاتون کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔