پاکستان کا انفرا اسٹرکچر 5G ٹیکنالوجی کیلئے تیار نہیں

May 18, 2022

پاکستان کی صرف ایک فیصد آبادی فائیو جی ہینڈ سیٹ خریدنے کی استطاعت رکھتی ہے

پاکستان کا انفرا اسٹرکچر آئندہ 2 سال تک فائیوجی ٹیکنالوجی کے لیے تیار نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئےملک میں کام کرنے والی موبائل کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ملکی آبادی کو کسی قسم کی موبائل، ٹیلی کام سروسز میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے، اولین ترجیح ہر پاکستانی تک تیز ترین فور جی ٹیکنالوجی پہنچانے پر ہونی چاہیے۔

عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صرف ایک فیصد آبادی فائیو جی ہینڈ سیٹ خریدنے کی استطاعت رکھتی ہے، ایسی ٹیکنالوجی پر زر مبادلہ خرچ کرنا جو صرف امیروں کی دسترس میں ہو ٹھیک نہیں۔