ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

May 18, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 400 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں ایک اونس سونے کا دام 17 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 816 ڈالر فی اونس ہے۔