فائیو اے سائیڈ ہاکی کا انداز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جیسا، ریحان بٹ

May 19, 2022

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم یکم جون کو سوئٹزر لینڈ رونہ ہوگی ۔ ہیڈ کوچ ریحان بٹ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ سے اگلے کے فائیو اے سائیڈورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی، فائیو اے سائیڈ ہاکی اسکل اور مائنڈ گیم ہے، یہ کر کٹ طرز کی ٹی ٹوئنٹی جیسی تبدیلی ہے، ایونٹ میں پاکستان کی کامیابی کے روشن امکانات ہوسکتے ہیں، یہ تیز ترین اور نیا فارمیٹ ہے جس میں بال میدان سے باہر نہیں جاتی اور سب کھلاڑیوں کو ہر وقت متحرک رہنا پڑتاہے۔ گولز کی تعداد زیادہ ہونے سے فینزبھی دلچسپی لیں گے۔ اس فارمیٹ میں ہمارے کھلاڑی بہت کچھ سیکھنے اور زیادہ بہتر پرفارمنس دینے کے قابل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے دن چار جون کو پولینڈ اور بھارت جبکہ پانچ جون کو سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا سے کھیلے گی۔ فائنل اسی دن پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔