اینڈرسن اور براڈ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش ٹیم میں واپس

May 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلش کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولروں جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ برینڈن میک کالم کے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد تجربہ کار فاسٹ بولروں کی واپسی ہوئی ہے۔دونوں نے انگلینڈ کیلئے ایک ہزار 177وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ ہیری بروک اور متیھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔ جوروٹ کے استعفی کے بعد بین اسٹوکس کپتانی کریں گے۔ تین کھلاڑیوں ثاقب محمود، کرس ووکس اور مارک ووڈ کوانجریز کا سامنا ہے ۔ انگلینڈ نے تین ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ کے لئے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔