گل فیروز، طوبی اور صدف پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل

May 19, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف 24ئی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کیلئے خواتین کرکٹ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ اور لیگ اسپنر طوبیٰ حسن کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جبکہ گل فیروزہ اور صدف شمس کو 15رکنی ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز 24، 26اور 28مئی اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنلز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نوازشامل ہیں۔