رفتار بڑھانے کیلئے ٹرک کھینچتا، ڈبل وزن کیساتھ ٹریننگ کرتا رہا، شعیب

May 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ میں 157اور 158 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ کرتاتھا لیکن 160کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نہیں کر پارہا تھا،پہلے میں ٹائر کو باندھ کر بھاگنا شروع کیا پھر چھوٹی گاڑی کھینچنے لگا لیکن ٹریننگ کم لگی ۔ بعد میں ٹرک کو تقریباً 5 میل کھینچ کر لے جانے کی ٹریننگ شروع کی ۔ ورزش میں ڈبل وزن اور 22 گز پچ کی بجائے 26 گزکی پچ پر بولنگ کو معمول بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 2003 ورلڈکپ میں ساتھی کھلاڑی کہہ رہےتھے کہ گیند بہت تیز آرہا ہے، بیٹرز کو نہ زخمی کردینا میں نے ساتھی کھلاڑیوں کو کہا کہ تیز رفتار بولنگ کا ریکارڈ توڑ دوں گا۔