جمعیت علما برطانیہ کا وفد آج ترکی اور مصرکے تبلیغی دورے پر روانہ ہوگا

May 19, 2022

برمنگھم( پ ر)جمعیت علما برطانیہ کا وفدآج 19 مئی کو ترکی اور مصرکے دس روزہ تبلیغی مطالعاتی اور سیاحتی دورے پر روانہ ہوگا ۔ وفد کی قیادت جمعیت علما برطانیہ کے امیر ڈاکٹر اختر الزمان غوری کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں مولانا ضیا المحسن طیب مرکزی سیکٹری اطلاعات مولانا محمد قاسم مرکزی ناظم تبلیغ اور امیر سفر مولانا آفتاب احمد شامل ہیں۔ وفد ترکی اور مصر میں سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں ،تعلیمی اور تبلیغی اداروں کا دورہ کرے گا۔ وفدمصر میں جامعہ ازھرکا خصوصی دورہ کرے گا اور جامعہ ازہر کے شیخ الجامعہ سے ملاقات کرے گا۔