یوکرین جنگ خوراک و توانائی کے عالمی بحران کاخطرہ

May 19, 2022

وانگلس/ جرمنی (اے ایف پی، جنگ نیوز) دنیا کی 7بڑی معیشتوں کے گروپ جی سیون نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ خوراک اور توانائی کے ایک عالمی بحران کو جنم دے رہی ہے، جی سیون ممالک کے مطابق اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب ممالک کو پہنچنے کا خدشہ ہے، جی سیون ممالک نے یوکرین میں موجود اناج کے ذخائر کی روسی ناکہ بندی ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے،جی سیون ممالک کا کہنا تھا کہ وہ روس کی جانب سے یوکرین کیخلاف جاری جنگ میں طاقت کے بل بوتے پر سرحدوں کی حد بندیوں میں ردو بدل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔