ماسکو کی جارحیت ناکام ہو رہی ہے، نیٹو

May 19, 2022

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ماسکو کی جارحیت ناکام ہو رہی ہے، یوکرین، روس کے خلاف یہ جنگ جیت سکتا ہے۔برلن میں نیٹو کے سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو مزید مدد فراہم کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ فن لینڈ اور سویڈن کو رکنیت دینے اور ان کی الحاق کی درخواست کے دوران سکیورٹی ضمانتیں مہیا کرنے پرغورکرے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کی جنگ اس طرح نہیں چل رہی جیسا کہ ماسکو نے منصوبہ بنایا تھا۔