یوکرین میں امریکی حیاتیاتی پروگراموں کے ثبوت ہیں، روس

May 19, 2022

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرینی سرزمین پرروسی فوجی کارروائی کے پس منظر میں روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافے کے ساتھ اقوام متحدہ میں روس کے پہلے فرسٹ مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس یوکرین میں امریکی حیاتیاتی پروگراموں کے ثبوت موجود ہیں۔میڈیرپورٹس کے مطابق ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے فریم ورک کے اندر واشنگٹن نے یوکرین کی میڈیکل فورسز کمانڈ سے منسلک کئی سینیٹری،ایپیڈیمولوجیکل سہولیات کے علاوہ یوکرین کی وزارت صحت اور زراعت سے وابستہ تقریبا تیس سائنسی اداروں کو جدید آلات سے لیس کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ تحقیق کے نتائج کو روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے پہلے کیف حکام کے زیر کنٹرول علاقوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔