دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ گرد و غبار کے طوفان میں چُھپ گئی

May 19, 2022

ابوظبی (اے ایف پی /جنگ نیوز )دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ گردوغبار کے طوفان میں چُھپ گئی،تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ریت کے طوفان کے متحدہ عرب امارات سے ٹکرانے کے بعد دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ دھول کی ایک سرمئی تہہ کے پیچھے غائب ہوگئی۔اے ایف پی کے مطابق بدھ کو 2716 فٹ بلند برج خلیفہ جس کے ٹاور پورے دبئی میں نظر آتے ہیں، گردوغبار کے طوفان میں چھپ گیا۔متحدہ عرب امارات ریت کے طوفانوں سے متاثر ہونے والا تازہ ترین ملک ہے جس نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب، عراق، کویت، ایران اور دوسرے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔