مہنگائی ،کرپشن ،معاشی عدم استحکام نے ملک کادیوالیہ نکال دیا،جماعت اسلامی

May 19, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ غربت،مہنگائی ،بے روزگاری،بددیانتی،کرپشن اورمعاشی عدم استحکام جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے۔نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نےکہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہے۔کسی ملک میں نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا گھمبیر مسئلہ بیروزگاری ہے۔ملازمتوں کی عدم دستیابی اور روزگار کے حصول میں دشواری کے سبب مایوسی کی کیفیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے ۔