خواتین کو کام والی جگہ پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق آویزاں کرنا لازمی ہے، خاتون محتسب پنجاب

May 19, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)خواتین کی ترقی و خوشحالی اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے اور ضروری ہے کہ خواتین کو ان کے بنیادی دیئے جائیں، خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں میں ضابطہ اخلاق آویزاں کرنا اور مجاز اتھارٹی کی تقریری قانوناً لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ خان ایڈووکیٹ نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیاکرتے۔ خاتون محتسب نبیلہ خان نے بتایا کہ خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر سازگار ماحول فراہم کرنے، ہراسانی جیسے واقعات کو روکنے اور خواتین کو وراثتی جائیداد میں حصہ دلانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔