انٹر کے امتحانات کاآغاز18جون سے ہوگا

May 19, 2022

لاہور(خبرنگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز18 جون سے ہوگا، ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پیپر سائیکالوجی کا لیا جائے گا۔ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 7جولائی تک جاری رہیں گے،آخری پیپر کمپیوٹر کا ہوگا۔جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا،پارٹ ون کا پہلا پیپر سائیکالوجی کا ہوگا،پارٹ ون کا آخری پیپر 26 جولائی کو اسلامیات کا ہوگا۔