ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں فرضی ڈرل مشق

May 19, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) دہشت گردی جیسے گھناؤنےخطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں فرضی ڈرل مشق کی گئی۔، فرضی مشق میں پاک فوج کی ٹرپل-1 بریگیڈ کی جانب سے منعقد کی گئی، مشق میں ریلویز پولیس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ مشق میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔