ملک میں سودی نظام کونہیں پنپنے دیں گے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

May 19, 2022

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، میاں محمدرضوان نفیس ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجراور مولانا خالد محمودنے کہا ہے سود کے حوالہ سے حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کرے ۔ بینکوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ ہرمنبرو محراب اللہ اور رسول ؐکی طرف سے اعلان کردہ جنگ کا مورچہ ہوگا ۔ملک پاکستان میں سودی نظام کو نہیں پنپنے دیا جائیگا ۔ علماءنے کہا کہ سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔