چینی کی قیمت 85روپے کلو کے حساب سے یقینی بنائیں،ڈی سی

May 19, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہا کہ چینی کی فروخت 85 روپے فی کلو کے حساب سے یقینی بنائیں۔ 10 کلو آٹا کا تھیلا 660 جبکہ 20 کلو آٹا کا تھیلا 1300 روپے فی کلو میں فروخت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ زندہ مرغی 301 جبکہ مرغی کا گوشت 436 روپے فی کلو میں فروخت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈے کی قیمت 159 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالڈا گھی 484 روپے، اسپیشل چنے کی دال 170، چنے کی دال باریک 155 روپے، نئے آلو کی 25 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت یقینی بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پیاز 67 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت یقینی بنائیں اورہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کم ازکم 10 دکانوں کو چیک کرے۔