جاپانی زبان اور کلچر کے فروغ کیلئے معاہدہ تعلقات کومزید مضبوط کریگا،جاپانی قونصلر

May 19, 2022

لاہور(خبرنگار)جاپانی قونصلر مسٹر روجی لاواسا کی سان نے کہا کہ ہے پاکستان میں جاپانی زبان اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا معاہد ہ تعلقات کومزیدمضبوط کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس اور پاکستان جاپان انٹیلیکٹ فورم کے درمیان جاپانی زبان اور کلچر کے فروغ کیلئے منعقدہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر احمد اوردیگر نے شرکت کی جاپانی قونصلر مسٹر روجی لاواساکی سان نے کہا کہ پاکستان میں جاپانی زبان اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا معاہد ہ تعلقات کومزیدمضبوط کرے گا ۔