نشتر شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں سے پرچی بنوانے کے نام پر رشوت وصول،خاتون سینٹری ورکربرطرف

May 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں اور لواحقین سے پرچی بنوانے کے نام پر مبینہ رشوت وصول کرنے والی خاتون سینٹری ورکر کو ملازمت سے فارغ کردیا ،بتایا جاتا ہے کہ نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں ثمینہ نامی سینٹری ورکر کے بارے میں شکایت ملی تھی کہ وہ ہر آنے والے مریض اور انکے لواحقین سے کاؤنٹر سے پرچی بنوانے کے نام پر فی کس 50 روپے وصول کر رہی ہے ،جس پر وائس چانسلر نے ایکشن لیا۔