مدنی چوک فلائی اوور کاکام 30 مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت

May 19, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے مدنی چوک فلائی اوور اور میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدنی چوک فلائی اوور کے ایسفالٹ سمیت تمام ترقیاتی کاموں کو 30 مئی تک مکمل کیا جائے، فلائی اوور پر فینسنگ ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے 30 مئی کو ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دو بارہ وزٹ کیا جائے گا،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم نے مدنی چوک فلائی اوور سے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ فلائی اوور کا کام تقریباً مکمل ہے جس پر ایسفالٹ کے لئے کام جاری ہےاور سلپ روڈز کا کام بھی آ خری مراحل میں ہے،ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ میٹروکمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بلڈنگ کا کام 30 جون سے پہلے مکمل کیا جائے ،اس منصوبے کورواں مالی سال میں ہر صورت مکمل کیا جائے گا، انہو ں نے ہدایت کی کہ ٹھیکیداروں کے بلوں کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔