پیپرآئوٹ ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات،امتحانی مراکز کی فول پروف سکیورٹی

May 19, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانی مراکز پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات فول پروف کئے گئے ہیں، شدید گرمی کے باعث امیدواروں کو ٹھنڈے پانی اور سایہ دار مقامات کی فراہمی بھی ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پیپر آئوٹ ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے اور سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے،انہوں نے محکمہ تعلیم اور بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔