ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ کینٹ، تھانہ پرانی کوتولی ، تھانہ چہلیک ، تھانہ صدر ملتان، تھانہ ممتازآباد اور تھانہ شاہ شمس کے علاقے س ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ تا چونگی نمبر 01، روٹ کلیرنس چونگی نمبر 01 سے چوک گھنٹہ گھر ، فنل ایریا ، 05 مرلہ سکیم ،۔پٹھان مارکیٹ، ناگن آباد ، صدف کالونی ، رام کلی اور ڈیرہ محمدی کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 2 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے حوالے کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 145 گھروں کو چیک کیا گیا۔