جامعہ زکریا: ایل ایل بی کےداخلہ فارم و فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

May 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریانے ایل ایل بی حصہ دوم تین سالہ پروگرام پہلا سالانہ امتحان 2020 ءکے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا،جس کے مطابق سنگل فیس4500/- روپےکے ساتھ آخری تاریخ 30 جون ، دوگنا فیس9000/- کے ساتھ 7 جولائی اور تین گنا فیس13500 روپے کے ساتھ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ کے مطابق میدواران یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن داخلہ فارم میں اپنے کالجز مخصوص لاگ ان کی مدد سے ضروری کوائف کے اندراج کے ساتھ پرنٹ شدہ پرنسپل کی تصدیق کے ساتھ شیڈول کے مطابق نیشنل بینک ، ایچ بی ایل اور یو بی ایل اور بینک الفلاح کی نامزد برانچز کے توسط سے دفتر کنٹرولرامتحانات کو ارسال کریں ۔