اختیارات کے ناجائز استعمال ، بدعنوانی بدانتظامی پر ایف آئی اے کا ایک انسپکٹراوردوسب انسپکٹرملازمت سے فارغ

May 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اختیارات کے ناجائز استعمال ، بدعنوانی اور بدانتظامی پر ایف آئی اے کےایک انسپکٹراوردوسب انسپکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نےکراچی زون کے انسپکٹر شبیر احمد چانڈیو کو ملازمت سے فارغ کر دیا ،فیصل آباد زون کے سب انسپکٹر گلزار احمد کو ملازمت سے برطرف جب کہلاہور زون کی سب انسپکٹر عظمیٰ اسلم کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ،سب انسپکٹر سنجے کمار کو ایک سال کی منظور شدہ سروس ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی جب کہ ڈرائیور کانسٹیبل توقیر عباس کی اپیل مسترد کر دی گئی۔