بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو رہا کیا جائے‘ مشعال ملک

May 19, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز) مشعال ملک اور دیگر حریت پسند رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیگناہ پابند سلاسل یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے۔ کشمیر کاز کیلئے تمام تنظیمیں متحد ہیں اور مل کر حریت پسند رہنمائوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری پرامن سیاسی تحریک چلا رہے ہیں، تمام فورمز پر حریت رہنمائوں کی ضمیر کا قیدی پرامن تحریک یاسین ملک کی رہائی تک جاری رہے گی۔ شرکاء نے انتباہ کیا کہ مقبول بٹ شہید جیسا کوئی سانحہ دوہرانے کی کوشش کی گئی تو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ دیگر قائدین میں سفینہ خان‘ نیئر علی‘ مشعال حسین‘ عفی عباسی‘ فہیم کیانی‘ افضل بٹ سمیت دیگر نے کہا کہ مشترکہ پلیٹ فارم سے یاسین ملک کی رہائی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔