منسٹر قونصلرامریکی سفارت خانہ کی زیرقیادت وفد کا سویٹ ہوم کا دورہ

May 19, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد میں منسٹر قونصلر برائے پبلک افیئر یو ایس ایمبیسی ریمنڈ اے کاسٹیلو کی قیادت میں امریکی سفارتخانے کے وفد نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ زمرد خان نے ویژن بلڈنگ فیوچر پروگرام پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 2سالہ مکمل فنڈڈ اقدام ہے۔ اس پروگرام کے تحت انگریزی زبان کی بنیادی مہارتوں، کمیونٹی سروسز، رضا کارانہ، ثقافتی سرگرمیوں، امن کا فروغ ہے۔ منسٹر قونصلر نے ایکسیس طلباء کیلئے گٹار بھی بجایا۔